LIVE

پی ایس ایل 7 کی اختتامی تقریب، آسمان آتش بازی کے رنگوں سے سج گیا

ویب ڈیسک
February 27, 2022
 

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(  پی ایس ایل) سیون کی مختصر لیکن پروقار اختتامی تقریب ہوئی جس میں  پاکستان کے دل لاہور کے خوب صورت مناظر نے سب کو سحر زدہ کردیا۔

اختتامی تقریب  میں تماشائیوں سے بھرے اسٹیڈیم میں پہلے پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ 6 ایڈیشنز کی مختصر تاریخ بتائی گئی جس کے بعد اسپانسر ادارے کے سربراہ نے ایونٹ کے انعقاد پر روشنی ڈالی۔

فوٹو: پی ایس ایل 

اس کے علاوہ  ایونٹ کی چمچماتی ٹرافی منفرد انداز میں میدان میں لائی گئی اور ریس کے ڈرائیور ڈیڈو سے ٹرافی وصول کی اور اُسے چیئرمین رمیز راجا کے حوالے کی جس کے بعد اختتام پر لاہور کا آسمان آتش بازی کے رنگوں سے سج گیا۔

اختتام پر لاہور کا آسمان آتش بازی کے رنگوں سے سج گیا —فوٹو: پی ایس ایل 

دوسری جانب میچ سے پہلے قومی ترانے نے دلوں کو گرمایا۔