LIVE

جیت کی خوشی میں آج چھٹی ہونی چاہیے، سی ای او لاہور قلندرز

ویب ڈیسک
February 28, 2022
 

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کاکہنا ہے کہ جیت کا کریڈٹ سارے لاہوریوں کو جاتا ہے—۔ فوٹو: فائل 

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل ) کے ساتویں ایڈیشن کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کاکہنا ہے کہ جیت کا کریڈٹ سارے لاہوریوں کو جاتا ہے۔

 عاطف رانا نے کہا کہ جیت کی خوشی میں آج چھٹی ہونی چاہیے جبکہ ہم قلندرزکے لیے نہیں پاکستان کے لیے کام کررہے تھے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد تھا کہ نئے ٹیلنٹ کوسامنے لایا جائے۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 7 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پہلی بار ٹرافی اپنے نام کی۔