LIVE

محمد حفیظ ریٹائرمنٹ کے بعد نئی ذمے داری ملنے پر خوش

ویب ڈیسک
March 02, 2022
 

اپنی پہلی اسائنمنٹ بہت اچھی لگ رہی ہے: سابق ٹیسٹ کرکٹر/ فائل فوٹو

لاہور :  سابق کپتان محمد حفیظ کو ریٹائرمنٹ  کے بعد نئی ذمے داری مل گئی۔

محمد حفیظ ریٹائرمنٹ کے بعد اور نیا کام ملنے پر کافی خوش دکھائی دیے۔

حفیظ نے ٹوئٹر پر بتایا کہ بچوں کو اسکول پہنچا نا شروع کر دیا ہے، ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی پہلی اسائنمنٹ بہت اچھی لگ رہی ہے۔

خیال رہے کہ  55 ٹیسٹ 218 ون ڈے اور 119 ٹی 20 کھیلنے والے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کچھ عرصہ قبل بین الا قوامی کرکٹ سے باقاعدہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔