LIVE

’ہمیں دو ٹکے کی ماڈل سمجھتے ہیں‘، منال کا اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے سے انکار

ویب ڈیسک
March 09, 2022
 

انسٹاگرام پر منال سلیم نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے ساتھ پیش آئے تجربے پر بات کی/ فوٹو سوشل میڈیا

ماڈل منال سلیم نے مشہور اداکارہ کی جانب سے برتے جانے والے غیر مناسب رویے کا انکشاف کرتے ہوئے اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کرلی۔

انسٹاگرام پر منال سلیم نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے ساتھ پیش آئے تجربے پر بات کی۔

اسکرین گریب

سوشل میڈیا پیغام میں منال سلیم نے اپنے تمام کلائنٹ سے درخواست کی کہ کوئی بھی کلائنٹ ان سے کسی اداکارہ اور سلیبرٹی کے ساتھ شوٹ کا نہ کہے کیوں کہ یہ نام نہاد اداکارائیں ہمیں دو ٹکے کی ماڈل سمجھتی ہیں اور یہ سب دلیری کے ساتھ انہوں نے میرے منہ پر کہا۔

منال سلیم نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا کہ ہم بھی کام کرنے آتے ہیں مفت میں ذلیل ہونے نہیں آتے۔

اسکرین گریب

منال نے اپنی اسٹوری میں واضح طور پر کسی اداکار یا اداکارہ کا نام نہیں لیا تاہم اس کے بعد کئی میک اپ آرٹسٹ آرٹسٹ ان کی حمایت میں کھڑے ہوگئے۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

 آرٹسٹ اکرام گوہر نے لکھا کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ اداکارہ ثناء جاوید ہی ہیں۔

دوسری جانب منال نے ایک اور انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی حمایت میں کھڑے ہونے والے آرٹسٹ اور سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ جو لوگ مجھ سے اداکارہ کا نام پوچھ رہے ہیں وہ سب صحیح اندازے لگارہے ہیں۔

اسکرین گریب

خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ازکا ڈینیل بھی ثناء جاوید کی بدسلوکی کا سامنا کرچکی ہیں۔

اسکرین گریب