LIVE

خودکشی حرام ہے ورنہ بمبار بننے کو جی چاہتا ہے: وفاقی وزیر

ویب ڈیسک
March 13, 2022
 

وفاقی وزیر غلا سرور خان کا کہنا ہے کہ خود کشی حرام ہے ورنہ میرا تو بمبار بننے کو جی چاہتا ہے۔

وفاقی وزیر غلام سرور خان کا راولپنڈی کے حلقہ این اے 59 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری سوچ تو یہ ہے کہ جہاں سارے ملک اور دین کے دشمن بیٹھے ہوں وہاں خودکش دھماکا کروں اور سب کو نیست و نابود کر دوں لیکن اسلام میں خودکشی حرام ہے۔