Time 13 مارچ ، 2022
پاکستان

اپوزیشن کا اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف بھی تحریک لانے کا فیصلہ

اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تحریک کا مسودہ اپوزیشن قیادت کو بھیج دیا گیا ہے جس پر 100 سے زائد ارکان کے دستخط بھی موجود ہیں۔

تحریک کے مسودے میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پر جانبداری کے الزامات لگاتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ دونوں نے اب تک پارٹی عہدوں سے بھی استعفیٰ نہیں دیا، دونوں ایوان کو اپنی پارٹی ہدایات کے مطابق چلاتے رہے اور دونوں نیوٹرل رہنے کی بجائے فریق بنتے رہے۔

مسودے کے مطابق اسد قیصر اور قاسم سوری وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاسوں میں بھی شریک ہوتے رہے ہیں۔

پیر کو اپوزیشن کے سربراہی اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف بھی تحریک پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں :