LIVE

واٹس ایپ کے ویب صارفین کی سکیورٹی کیلئے نیا سکیورٹی فیچر متعارف

ویب ڈیسک
March 14, 2022
 

اس فیچر کا مقصد یہ جاننا ہے کہ آیا صارفین کے واٹس ایپ ویب کوڈ کے ساتھ کسی نے چھیڑ چھاڑ تو نہیں کی/فوٹوفائل

مقبول میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے کلاؤڈ سروس کمپنی کلاؤڈ فلیر کے تعاون سے ایک نیا سکیورٹی فیچر متعارف کروایا ہے۔

واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ کا نیا فیچر ’کوڈ ویری فائی ‘ کے نام سے ہے جو بنیادی طور واٹس ایپ کے ویب براؤز کی توسیع ہے۔

اس فیچر کا مقصد یہ جاننا ہے کہ آیا صارفین کے واٹس ایپ ویب کوڈ کے ساتھ کسی نے چھیڑ چھاڑ تو نہیں کی۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق کوڈ ویری فائی کا فیچر انسٹالیشن ہونے کے بعد واٹس ایپ ویب استعمال کرتے وقت خود بخود کام کرے گا۔

فیچر استعمال کیسے کیا جائے گا؟

فیچر استعمال کرنے پر واٹس ایپ 3 مختلف میسجز دکھائے گا۔

1: کوڈ ویری فائی پر موجود سبز آئیکن اس بات کی نشاندہی کرے گا کہ صارف واٹس ایپ ویب کا مستند ورژن استعمال کررہا ہے اور کوڈ تصدیق شدہ ہے۔

2: کوڈ ویری فائی پر سرخ آئیکن کوڈ کے غیر تصدیق شدہ ہونے کی نشاندہی کرے گا۔

3: کوڈ ویری فائی کے فیچر پر اورنج آئیکن کی نشاندہی ممکنہ خطرے کا پتا دے گا۔

فیچر کہاں سے ڈاؤن لوڈ کیاجائے؟

کوڈ ویری فائی کا فیچر ویب براؤزر اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیاجاسکتا ہے۔

یہ سکیورٹی فیچر فی الحال گوگل کروم ، موزیلا فائرفوکس اور مائیکروسوفٹ ایڈج پر دستیاب ہیں۔