LIVE

بدتمیزی کے الزامات ، ثناء جاویدبرانڈ کے پراجیکٹ سے باہر

ویب ڈیسک
March 16, 2022
 

کپڑوں کی نامور برانڈ نے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کرتے ہوئے ثناء جاوید کے شوٹ کینسل کرنے کا اعلان کیا/ فائل فوٹو

ثناء جاوید کے رویے سے متعلق شوبز شخصیات کے الزامات کے بعد اداکارہ کا نامور برانڈ کے ساتھ معاہدہ منسوخ ہوگیا۔

ماڈل گرل منال سلیم ، میک اپ آرٹسٹ واجد خان اور اکرام گوہر سمیت کئی فنکاروں اور اداکاروں نے ثناء جاوید پر برے رویے کے الزامات عائد کیے۔

بعد ازاں اداکارہ نے بدسلوکی کے الزامات عائد کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی اعلان کیا۔

اسکرین گریب

اب کپڑوں کی نامور برانڈ نے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کرتے ہوئے ثناء جاوید کے شوٹ کینسل کرنے کا اعلان کیا۔

برانڈ کی جانب  سے کہا گیا ہےکہ برانڈ نے اپنی عید کیمپین کو ثناء جاوید سے الگ کرلیا ہے جو اس سے قبل عید کیمپین کا مرکزی چہرہ تھیں۔

برانڈ نے لکھا کہ ان کی منال سلیم اور ان کے اسٹاف سے عید کیمپین کے دوران بات چیت ہوئی جس میں بتایاگیا واقعہ پریشان کن تھا اور یہی وجہ ہے کہ برانڈ نے اداکارہ کو کیمپین سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ کیا۔