LIVE

’اینکر بھی ایک، خاتون بھی ایک‘، وزیراعظم کی تعریفیں کرتی خاتون کی ویڈیو پر بحث چھڑگئی

ویب ڈیسک
March 16, 2022
 

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے وزیراعظم عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھتی خاتون کی ویڈیو جاری کردی۔

شہباز گل کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھیڑ دی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا  اسی خاتون کی ویڈیوز پر تبصرے میں کہنا ہے کہ اینکر بھی ایک، خاتون بھی ایک لیکن جگہیں الگ الگ ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ ایک ہی خاتون، ایک ہی اینکر کے ساتھ کبھی مقامی شہری بن کر بات کرتی ہے تو کبھی سمندر پار پاکستانی بن جاتی ہے۔

انسانی حقوق کے کارکن جبران ناصر نے بھی اپنے شک کا اظہار کیا اور کہاکہ یہ پلانٹڈ ویڈیوز ہیں۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے جار ہے ہیں۔