LIVE

حجاب پرپابندی کا کرناٹک ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

ویب ڈیسک
March 16, 2022
 

بھارتی ریاست کرناٹک کی ہائیکورٹ کا طالبات کے حجاب لینے پرپابندی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

گزشتہ روز کرناٹک ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی برقرار رکھنےکا فیصلہ سنایا تھا۔

ہائیکورٹ کا فیصلے میں کہنا تھاکہ حجاب پہننا اسلامی عقیدے کا لازمی مذہبی عمل نہیں ہے۔ اب کرناٹک ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ فیصلے کو مسلمان طالبہ نبا ناز نے چیلنج کیا ہے۔

نبا ناز ان پانچ طالبات میں شامل نہیں جنھوں نے کرناٹک ہائیکورٹ میں حجاب پر پابندی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

بھارتی سپریم کورٹ نے مذہبی تہوار ہولی کی چھٹیوں کے بعد کیس کی سماعت کا اعلان کیا ہے۔