LIVE

عمران خان کے حق میں بیانات، ریحام خان پاکستانی اداکاروں پر برس پڑیں

ویب ڈیسک
March 28, 2022
 

 فنکاروں کو ان سیاستدانوں پر حملہ کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے جن سے حکومت کو خطرہ ہے: ریحام/ فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے وزیر اعظم کی حمایت کرنے پر شوبز فنکاروں  پر سخت تنقید کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے کہا کہ  یہ دیکھ کر بہت دکھ ہوا کہ وہ اداکار جن کی ہم آن اسکرین ٹیلنٹ کی وجہ سے عزت کرتے ہیں وہ بےشرمی کے ساتھ اس فاشسٹ اقتدار کی آواز بنے ہوئے ہیں جو بس اپنے جانے کے راستے پر ہے۔

ریحام خان نے لکھا کہ فنکاروں کو ان سیاستدانوں پر حملہ کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے جن سے حکومت کو خطرہ ہے۔

وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ نے ان ستاروں کو یہ بھی تجویز دی کہ وہ اپنا پیشہ ورانہ کام ہی کرتے رہیں، اس سے ہٹ کر کوئی کام نہ کریں۔

یاد رہے کہ شوبز  سے منسلک کئی ستاروں نے عمران خان کی حمایت کی جن میں اداکار بلال قریشی، عمران عباس، ہمایوں سعید، منیب بٹ، ایمن خان، ہارون شاہد اور ژمینہ پیرزادہ و دیگر شامل ہیں۔