LIVE

وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب مؤخر کردیا گیا

ویب ڈیسک
March 30, 2022
 

عمران خان آخری گیند تک مقابلہ کریں گے جب کہ دھمکی آمیز خط دکھانے کے لیے دس صحافیوں کو بلایا گیا ہے: وزیر داخلہ/فوٹوفائل

وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے اہم خطاب مؤخر کردیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب  کریں گے تاہم اب فیصل جاوید خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ وزیراعظم کا قوم سے خطاب مؤخر کردیا گیا ہے۔

فیصل جاوید نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں کہ اب عمران خان کا خطاب کب ہوگا۔