LIVE

عثمان بزدار کا استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول، جلد منظور کیے جانے کا امکان

ویب ڈیسک
March 30, 2022
 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ گورنرہاؤس کو موصول ہوگیا۔

گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کا استعفیٰ طلب کیا تھا اور پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ نامزد کیا تھا۔

تاہم اب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ گورنرہاؤس کو موصول ہوگیا ہے۔ ذرائع گورنر ہاؤس کے مطابق عثمان بزدار کا استعفیٰ جلد منظور کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ گورنرپنجاب استعفیٰ منظور کرکے اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کردیں گے۔