LIVE

گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری پر اعتراض اٹھا دیا

ذیشان بخش
April 18, 2022
 

سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کیا تھا۔ فوٹو: فائل

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سردار عثمان بزدار کے بطور وزیراعلیٰ استعفے کی منظوری پر اعتراض اٹھا دیا۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری سے متعلق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو خط لکھا گیا ہے۔

عمر سرفراز چیمہ نے خط میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری کی قانونی حیثیت سے متعلق دریافت کیا ہے۔

گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری پر اعتراض اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ استعفے کی منظوری میں کوئی آئینی خلاف ورزی تو نہیں کی گئی۔

عمر سرفراز چیمہ نے سابق گورنر چوہدری سرور کی جانب سے عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری پر اعتراض اٹھایا ہے۔