LIVE

روینہ ٹنڈن نے مسلمان دوست کیساتھ روزہ افطار کرنے کی تصاویر شیئر کردیں

ویب ڈیسک
April 19, 2022
 

روینہ نے اپنی انسٹاگرام کی پوسٹ میں کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں اپنی دو دوستوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹو: انسٹاگرام/روینہ ٹنڈن

بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بھی پیر کو اپنی مسلمان دوست کے ساتھ روزہ رکھا اور ساتھ ہی افطار بھی کیا جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔

روینہ ٹنڈن نے اپنی انسٹاگرام کی پوسٹ میں کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں  اپنی دو دوستوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پیر کو ہم نے ایک ساتھ روزہ افطار کیا ۔

پوسٹ میں اداکارہ نے مختلف ہیش ٹیگز کا استعمال کیا اور بتایا کہ ان کی دوستی کو 32 برس مکمل ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ روینہ ٹنڈن نے 'شیو کا روزہ' رکھا تھا جو کہ بہت سے ہندو پیروکار پیر کے روز  رکھتے ہیں، یہ ہفتے کے سب سے اچھے دنوں میں سے سمجھا جاتا ہے