LIVE

مسجد نبویؐ واقعہ: شیخ رشید کے بھتیجے کا وفاقی وزرا سے بدتمیزی پر خوشی کا اظہار

ویب ڈیسک
April 29, 2022
 

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے مسجد نبویؐ میں وفاقی  وزرا سے بدتمیزی پر خوشی کا اظہار کیا۔

ویڈیو پیغام میں شیخ راشد شفیق  نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت والے یہاں آئے تھے،  پاکستانیوں نے انہیں بھاگنے پر مجبور کیا، پورے مدینے میں چور، چور اور امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگے، ان کو اپنی اصلیت پتا چل گئی ہوگی۔

انہوں نے کہا  کہ اللہ اور اللہ کے رسول کےگھر میں بھی لوگ ان کو ناپسند کرتے ہیں،  کل یہ خانہ کعبہ جائیں گے وہاں پر بھی ان کے خلاف نعرے لگیں گے، لوگ ان کو پسند نہیں کرتے۔