Time 29 اپریل ، 2022
پاکستان

مسجد نبویؐ واقعہ: حکومت کا ملوث افراد کی نشاندہی کرکے قانونی کارروائی کا عندیہ

واقعے میں شامل افراد کی شناخت پاکستان کو بھی بھیجی جائے تاکہ ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے: وزیر داخلہ/ فائل فوٹو
 واقعے میں شامل افراد کی شناخت پاکستان کو بھی بھیجی جائے تاکہ ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے: وزیر داخلہ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے مسجد نبویؐ میں پیش آئے واقعے میں  ملوث افراد کے خلاف  قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

اسلام آباد میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید ریکارڈ پر ہیں کہ کیسے مسجد نبویؐ کے واقعے کی منصوبہ بندی کی گئی، باقاعدہ طور پر کہا گیا کہ دیکھیے گا کل ان کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر چاہوں تو شیدا ٹلی کی ٹلی کھڑکائی جاسکتی ہے لیکن یہ مناسب نہیں، سو پچاس بندے جمع کرکے کسی کو گالیاں دلوانا تو بڑا آسان کام ہے لیکن  جمہوری روایات کے مطابق مقابلہ کریں، کسی کو حدود پار نہیں کرنے دیں گے۔

وزیر داخلہ کاکہنا تھا کہ ان کی وزارت سعودی حکام سے درخواست کرنے جار ہی  ہےکہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور واقعے میں شامل افراد کی شناخت پاکستان کو بھی بھیجی جائے تاکہ ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔

رانا ثنااللہ نے مزید  کہا  کہ اس  واقعے سے مذہبی جذبات ابھر سکتے ہیں  اور ملک میں بےامنی ہوسکتی ہے، ان لوگوں کو ارض مقدس سے واپس بھیجے جانا چاہیے، سی سی ٹی وی فوٹیج منگوارہے ہیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے، وزارت قانون سے کہا ہے ہمیں ایڈوائس کرے کہ کیا ہم مقدمہ کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں :