LIVE

حارث رؤف انجری کا شکار ہوکر کاؤنٹی چیمپئن شپ کے اگلے میچ سے باہر

ارفع فیروز
May 02, 2022
 

حارث رؤف کو یارک شائر کی میڈیکل ٹیم نے ایک ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا ہے— فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کا شکار ہوکر کاؤنٹی چیمپئن شپ کے اگلے میچ سے باہر ہوگئے۔

حارث رؤف کو  یارک شائر کی میڈیکل ٹیم نے ایک ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا ہے، حارث رؤف ایسکس کے خلاف یارک شائر کی نمائندگی نہیں کریں گے۔

حارث رؤف کو کیٹ کے خلاف میچ کے دوران بائیں جانب کھچاؤ محسوس ہوا تھا۔ یارکشائر کے ہیڈکوچ اوٹس گبسن کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کے اسکین کروائے گئے لیکن انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں، ایک ہفتے کے آرام کے بعد امید ہے حارث رؤف میسر ہوں گے۔

اوٹس گبسن نے کہا کہ حارث رؤف اگلے میچ میں یارکشائر کی نمائندگی نہیں کریں گے۔

یارکشائر کا اگلا کاؤنٹی چیمپئن شپ کا میچ ایسکس کے خلاف 5 مئی سے چیمسفورڈ میں شیڈول ہے۔