LIVE

مختلف بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا

ویب ڈیسک
May 09, 2022
 

بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 1.44 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور منافع کی شرح بڑھا کر 14.16 فیصد کر دی گئی ہے— فوٹو: فائل

اسلام آباد : مختلف بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا۔

بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 1.44 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور منافع کی شرح بڑھا کر 14.16 فیصد کر دی گئی ہے۔

 اس کے علاوہ اسپیشل سیونگز  پر منافع 1.40 فیصد بڑھا کر 12.40 فیصد، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع 0.96 فیصد اضافے سے 12 فیصد کر دیا گیا ہے۔

سیونگ اکاؤنٹس پر بھی منافعے میں ڈھائی فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور  منافع کی نئی شرح 10.75 فیصد مقرر کر دی گئی ہے۔

خزانہ ڈویژن کے مطابق نئے  نظرثانی شدہ ریٹس کا اطلاق 10 مئی سے ہوگا۔