LIVE

دوسری جماعت کی ریاضی کے اس سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟

ویب ڈیسک
May 11, 2022
 

اس سوال نے بڑوں کے ذہنوں کو بھی گھما دیا  تھا / فائل فوٹو

امریکا میں کچھ عرصہ قبل دوسری جماعت کے لیے ریاضی کے ایک سوال نے بچوں کے ساتھ ساتھ متعدد انٹرنیٹ صارفین کو بھی سر کھجانے پر مجبور کردیا تھا۔

اور سوال سن کر ہوسکتا ہے کہ آپ کا ذہن بھی گھوم جائے۔

'ایک ڈاگ شو میں 49 کتوں نے سائن اپ کیا، اس مقابلے کے لیے نام درج کرانے والے بڑے کتوں کے مقابلے میں 36 چھوٹے کتے زیادہ تھے، تو کتنے چھوٹے کتوں نے مقابلے کے لیے اپنا نام درج کرایا؟'

تو کیا آپ اس کا جواب دے سکتے ہیں؟ کم از کم جس 8 سالہ بچی کو ہوم ورک کے طور پر اس سوال کا جواب دینے کا کہا گیا تھا اس کی ماں تو دے نہیں سکی۔

جب اینجی وارنر نامی خاتون کو کچھ سمجھ نہیں آیا تو انہوں نے فیس بک کے ایک پرائیویٹ گروپ سے مدد طلب کی۔

تو بیشتر افراد نے سوال کا جواب 36 دیا مگر یہ غلط تھا بلکہ وہاں عجیب الجھن پیدا ہوگئی تھی۔

پھر کچھ افراد نے کہا کہ اس کا جواب 42.5 کتے ہوگا اور ایک خاتون نے اس جواب کے طریقہ کار کی وضاحت بھی کی 49-36=13. 13/2=6.5. 36+6.5=42.5.۔

جس پر لوگوں نے اعتراض کیا کہ یہ کس قسم کا ڈاگ شو ہے جس میں آدھا کتا بھی ہوگا۔

تو آپ کے خیال میں جواب کیا ہوسکتا ہے؟

اور جب یہ بحث بہت زیادہ بڑھ گئی تو اس کی بچی کی ٹیچر کو بھی اس کا علم ہوا اور اس نے تصدیق کی کہ درست جواب 42.5 ہی ہے۔