LIVE

سونیا حسین کے والد شدید علیل، اداکارہ کی مداحوں سے دعا کی اپیل

ویب ڈیسک
May 13, 2022
 

انسٹاگرام پر اداکارہ سونیا حسین کی جانب سے ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے والدکی صحت کے لیے دعا کا کہا گیا ہے/ فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے بیمار والد کی صحت یابی کے لیے مداحوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ سونیا حسین کی جانب سے ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے والدکی صحت کے لیے دعا کا کہا گیا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والد تنویر حسین شاہ بخاری آئی سی یو میں ہیں۔

اسکرین گریب

یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے اپنے نئے گھر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ انہوں نے اپنے والدین کے لیے نیا گھر لیا ہے۔