LIVE

اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک
May 13, 2022
 

سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی قیمت میں 6.87 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا، نوٹیفکیشن— فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مئی کیلئے ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق مئی کیلئے سوئی ناردرن سسٹم پرایل این جی کی اوسط قیمت  6.22 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کے بعد نئی قیمت 21.83 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی قیمت میں 6.87 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 23.78 ڈالرز ہوگی۔