LIVE

معروف کاروباری شخصیات نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی حمایت کر دی

ویب ڈیسک
May 15, 2022
 

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) سے مذاکرات کی وجہ سے ایندھن کی قیمتیں بڑھانی ہیں تو بڑھا دیں : محسن شیخانی/فوٹوفائل

ملک کی معروف کاروباری شخصیات نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی حمایت کر دی۔

کراچی میں مضبوط روپیہ مضبوط پاکستان کانفرنس سے خطاب  کے دوران چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈر اینڈ ڈویلپر  ( آباد) محسن شیخانی نے حکومت کو مشورہ  دیا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) سے مذاکرات کی وجہ سے ایندھن کی قیمتیں بڑھانی ہیں تو بڑھا دیں۔

پاکستانی بزنس حلقوں کی معروف شخصیت عارف حبیب نے کہا کہ پاکستان کو 27 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، سیاسی جماعتیں پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والے بیانات نہ دیں۔

چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک محمد بوستان کا کہنا تھا کہ 1998 میں ایٹمی تجربہ کرنے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر صرف 50 کروڑ ڈالر  رہ گئے تھے،  آج صورتحال اس سے بہت بہتر ہے۔

جنرل سیکرٹری ایکسچینچ کمپینیز آف پاکستان ظفر پراچہ نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ، رقم حاصل کرنے کے لیے بینچ مارک ہے لیکن حکومت سخت فیصلے نہیں کر  رہی۔