LIVE

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی دن، انڈیکس 819 پوائنٹس گر گیا

ویب ڈیسک
May 16, 2022
 

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 123 ارب روپے کم ہوکر 7076 ارب روپے ہوگیا ہے— فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج کاروبار کا منفی رجحان رہا جبکہ ڈالر مزید مہنگا اور سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 819 پوائنٹس کم ہوکر 42667 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 1113 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار ہوا۔

بازار میں آج 25 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8.90 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 123 ارب روپے کم ہوکر 7076 ارب روپے ہوگیا ہے۔