LIVE

پاکستانی کوہ پیماعلی رضا سدپارہ تربیتی مشق کے دوران گر کر زخمی

ویب ڈیسک
May 17, 2022
 

فوٹو: فائل/انٹرنیٹ

معروف پاکستانی کوہ پیماعلی رضا سدپارہ تربیتی مشق کے دوران گر کر زخمی ہوگئے.

 ریجنل ہیڈ کوارٹر اسپتال اسکردو کے آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر ناصر کے مطابق علی رضا سدپارہ کی ریڑھ کی ہڈی پر گہری چوٹ لگی ہے، آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ان کا آپریشن کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق  کوہ پیما علی رضا سدپارہ نے 8 ہزار میٹر سے بلند 4 چوٹیوں کو 17 بار سر کر رکھا ہے۔