LIVE

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائے بغیر معیشت دم توڑ جائےگی، مریم نواز

ویب ڈیسک
May 17, 2022
 

فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ  پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائے بغیر معیشت دم توڑ جائے گی۔

ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیصلہ کرنا مشکل نہیں ہے، فیصلہ ابھی اسی وقت ہوسکتا ہے لیکن نوازشریف اور شہباز شریف عوام کی تکلیف کے بارے میں فکر مند ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان ملکی معیشت کو وینٹی لیٹر پر پھینک گیا ہے، عمران خان ملک کو تباہ کرگیا ہے ۔