LIVE

اسکول میں کھیل کے دوران گر کر بچی کا دانت ٹوٹ گیا، چوتھی جماعت کی طالبہ پر مقدمہ درج

ویب ڈیسک
May 18, 2022
 

عدالت نے چوتھی جماعت کی طالبہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: عدالت نے چوتھی جماعت کی طالبہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پولیس کو مقدمے میں نامزد طالبہ آمنہ جمشید کی گرفتاری سے روکتے ہوئے 23 مئی تک ان کی ضمانت منظور کر لی۔

چوتھی جماعت کی طالبہ کو تھانہ ائیرپورٹ میں درج مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ 12 فروری کو کھیل کود کے دوران ایک بچی کے زخمی ہونے پر درج کیا گیا تھا۔

مقدمے میں نامزد بچی کا ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ اسکول میں 10 سالہ بچی کے کھیل کود کے دوران گِر کر دانت ٹوٹ گیا تھا، زخمی بچی کے والد نے 20 ہزار روپے کا مطالبہ کیا تھا، پیسے دینے سے انکار پر مقدمہ درج کیا گیا۔