LIVE

مسافروں کے سامان میں آب زم زم لیجانے پر پابندی عائد

طارق ابوالحسن
May 18, 2022
 

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے سامان میں آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کی ہے/ فائل فوٹو

سعودی  ایوی  ایشن  اتھارٹی  نے  سامان میں  آب  زم  زم  لے جانے پر  پابندی عائد کردی ۔

سعودی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرلائنز کے لیے نیا ہدایت نامہ  جاری کیا ہے جس میں مسافروں کے سامان میں زم زم نہ ہونے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام  ائیرلائنز کو اس پابندی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے جب کہ خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائنز کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔