LIVE

راجہ ریاض کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کیلئے درخواست جمع

ویب ڈیسک
May 20, 2022
 

پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کیلئے 17ارکان نے درخواست پر دستخط کیے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن راجہ ریاض نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے درخواست جمع کرادی۔

رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کو قومی اسمبلی  میں اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے درخواست  اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی جس پر 17 ارکان اسمبلی کے دستخط  ہیں۔

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کیلئے حامی ارکان کے دستخطوں سے آج درخواستیں مانگی ہیں جب کہ درخواستوں کی اسکروٹنی بھی آج ہوگی جس کےبعد اکثریتی حمایت رکھنے والے کو اپوزیشن لیڈر بنایا جائے گا۔