LIVE

اسپیکر پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا

ویب ڈیسک
May 21, 2022
 

اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کی/ فائل فوٹو

لاہور: اسپیکر  پنجاب اسمبلی نے ایوان کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اسمبلی کا اجلاس 22 مئی بروز اتوار کو طلب کیا  ہے جب کہ اس سے قبل یہ اجلاس 30 مئی  کو طلب کیا گیاتھا۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کی طرف سے اسمبلی کا اجلاس 22 مئی کو طلب کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

واضح  رہےکہ الیکشن کمیشن  نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس منظور  کرتے ہوئے 25 ارکان کو ڈی سیٹ کردیا  ہے جس کے بعد اپوزیش کاکہنا ہےکہ حمزہ  شہباز اب وزیراعلیٰ نہیں رہے اور اسمبلی کا اجلاس  دوبارہ طلب کرکے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔