الیکشن کمشین کے فیصلے سے پنجاب میں ن لیگ کی حکومت پر اثر نہیں پڑے گا، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پوری تحریک انصاف کو کالعدم قرار دیا جائے— فوٹو: فائل
مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پوری تحریک انصاف کو کالعدم قرار دیا جائے— فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پنجاب میں ن لیگ کی حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، حکومت کے پاس اب بھی 177 ارکان ہیں، مخالفین کی تعداد 172 ہے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک ہفتے پہلے تک عمران خان الیکشن کمیشن پر حملہ آور تھے آج عمران خان کی سیاست پاکستان کی سیاست سے ڈی سیٹ ہوچکی، اگر آج کسی کی نااہلی بنتی ہے تو وہ عمران خان کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 8 سال سے نہیں آیا،منحرف ارکان کا فیصلہ ایک ماہ میں آگیا، جس تیزی سے اس کیس کا فیصلہ آیا اسی طرح فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ دیا جائے ۔

مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پوری تحریک انصاف کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید خبریں :