LIVE

ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک
May 23, 2022
 

انٹر بینک میں آج ڈالرکی قدرمیں 79 پیسے اضافہ ہوا—فوٹو:فائل

ملک میں ڈالر کی ناقابل شکست اننگز جاری ہے اور مسلسل روپے کی قدر میں کمی ہورہی ہے۔

انٹر بینک میں آج ڈالرکی قدرمیں 79 پیسے اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 200 روپے 93 پیسے ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے مہنگا ہو کر 201روپے 80 پیسے کا ہوگیا۔ نئی حکومت کے آنے کے بعد سے اب تک ڈالر 18 روپے ایک پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔