LIVE

انٹرنشنل ائیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم پی آئی اے کا سیفٹی آڈٹ کرنے پاکستان پہنچ گئی

طارق ابوالحسن
May 24, 2022
 

ایاٹا ٹیم پی آئی اے کا انٹرنیشنل سیفٹی آڈٹ 23 سے 27 مئی تک جاری رکھے گی۔—فوٹو:فائل

انٹرنشنل ائیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا) کی ٹیم پاکستان ائیر لائنز(پی آئی اے) کا سیفٹی آڈٹ کرنے پاکستان پہنچ گئی۔

ائیرلائن ذرائع کے مطابق ایاٹا سیفٹی آڈٹ میں پی آئی اے کے آپریشنل، فلائٹ سیفٹی سمیت پسنجر ہینڈلنگ سروس کے معیار کو جانچا جائے گا۔

ائیر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ ایاٹا ٹیم پی آئی اے ہیڈ آفس سمیت کراچی ،لاہور ،اسلام  آباد اسٹیشنز پر پی آئی اے کے آپریشنز کا جائزہ لے گی جبکہ پی آئی اے حکام ایاٹا ٹیم کو ائیرلاین معاملات سے متعلق آگاہی دیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایاٹا سیفٹی آڈٹ کے ذریعے ہر دو سال بعد ائیرلائنز کے انٹرنیشنل معیار کے طور پر جانچا جاتا ہے۔

 ایاٹا ٹیم پی آئی اے کا انٹرنیشنل سیفٹی آڈٹ 23 سے 27 مئی تک جاری رکھے گی۔