LIVE

کراچی اور لاہور میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلیوں کے گھروں پر چھاپے، MNA گرفتار

ویب ڈیسک
May 24, 2022
 

کراچی میں رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی اور لاہور میں شاہنواز جدون کے گھروں پر چھاپے مارے گئے/ فائل فوٹو

کراچی اور لاہور میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔

علی زیدی کے ترجمان کا کہنا ہےکہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ سادہ لباس اہلکاروں نے شہزاد  قریشی کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم شہزاد قریشی گھر پر موجود نہیں تھے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی شاہنواز جدون کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

شاہنواز جدون کے بھائی عبدالرحمان نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس چھاپے کے وقت شاہنواز جدون گھر پر نہیں تھے، پولیس مجھے لے گئی اور پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا۔

اس کے علاوہ پولیس نے سہراب گوٹھ سے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی سیف الرحمان کو گرفتار کرلیا۔

علاوہ ازیں لاہور میں پی ٹی آئی یوتھ کے رہنما حافظ تنویر  کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہےکہ چھاپے کے وقت حافظ تنویر انصاری گھر پر نہیں تھے جس کے باعث پولیس واپس چلی گئی۔