LIVE

عمران خان کا مارچ لے کر ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

ویب ڈیسک
May 24, 2022
 

ہمارا ایک ہی مقصد ہے جب تک حکومت تحلیل نہیں ہوتی اور الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوتا تب تک ہماری تحریک جاری رہے گی، پی ٹی آئی چیئرمین— فوٹو: اسکرین گریب 

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مارچ لے کر ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کردیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں کل پختونخوا سے نکلوں گا اور کشمیر روڈ سے ہوتاہوا ڈی چوک پہنچوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح بھی ہو سب نے نکلنا ہے اور  شہر دور ہیں تو شہروں میں نکلیں، ملک میں جگہ جگہ نکلیں۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ ہمارا ایک ہی مقصد ہے جب تک حکومت تحلیل نہیں ہوتی اور الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کرتی تب تک ہماری تحریک جاری رہے گی۔