LIVE

یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 180 روپے مہنگا ہوگیا

ویب ڈیسک
May 27, 2022
 

20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے سے بڑھ کر 980 روپے ہو گئی: نوٹیفکیشن جاری/ فائل فوٹو

یوٹیلیٹی اسٹورز  پر سرکاری آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کے تحت  20 کلو آٹے کا تھیلا 180 روپے مہنگا کیا گیا ہے۔

قیمت میں اضافے کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے سے بڑھ کر 980 روپے ہو گئی ہے۔