LIVE

عمران خان نے گزشتہ روز کی پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال کو فرمائشی قرار دے دیا

ویب ڈیسک
May 28, 2022
 

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج پشاور میں پریس کانفرنس سے قبل محتاط انداز میں گفتگو کی۔

پریس کانفرنس سے قبل غیر رسمی گفتگو میں ان کا کہنا تھاکہ کل عجیب ڈرامہ کردیا اس نے۔

عمران خان نے سوال کیا کہ ریکارڈنگ شروع ؟ اچھا ہے آن ائیر ہیں، کچھ غلط باتیں نہ نکل جائیں منہ سے۔

صحافی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال کا عمران خان سے ذکر کیا تو اس پر ان کا کہنا تھاکہ آپ کو پتہ ہے سوال، وہ فرمائشی سوال تھا اورآپ کو پتہ ہے نا فرمائش کہاں سے آئی ہوگی؟

خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے عمران خان سے سخت سوال کیا تھا جس کا جواب دیکر وہ اٹھ کر چلے گئے تھے۔