LIVE

لاہور بورڈ نے لانگ مارچ کی وجہ سے ملتوی ہونیوالے پرچے کی تاریخ کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک
May 28, 2022
 

25مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث 10 ویں جماعت کا پرچہ منسوخ کیا گیا تھا— فوٹو:فائل

لاہور کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے 10 ویں جماعت کے ملتوی پرچے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

25مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث 10 ویں جماعت کا پرچہ منسوخ کیا گیا تھا۔

اب لاہور بورڈ نے 10 ویں جماعت کے ملتوی پرچے کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق مطالعہ پاکستان کا پرچہ 11 جون کو لیا جائےگا۔