LIVE

عمران کو گرفتار کرکے حکومت اپنی موت کو دعوت دے گی: پرویز الٰہی

ویب ڈیسک
June 01, 2022
 

آئی جی اور چیف سیکرٹری کے خلاف کارروائی ہوگی کیونکہ لانگ مارچ کے شرکا پر فائرنگ پولیس نے کی ہے: اسپیکر پنجاب اسمبلی/ فائل فوٹو

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے چیئرمین  پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے کی صورت میں حکومت  کو سنگین نتیجے سے خبردار  کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام  کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرکے حکومت اپنی قبر خود کھودے گی اور اپنی موت کو دعوت دے گی۔

انہوں نے کہا  کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری کے خلاف کارروائی ہوگی کیونکہ لانگ مارچ کے شرکا پر فائرنگ پولیس نے کی ہے، خواتین پنجاب اسمبلی نے مشترکہ طور پر استحقاق کمیٹی میں یہ معاملہ لے کر جانے کا فیصلہ کیا ہے کہ اسمبلی حدود میں بغیر اسپیکر کی اجازت کے  پولیس  نے  پکڑ دھکڑ کی ہے۔