LIVE

مہیلا جے وردھنے نے کس پاکستانی بولر کو کیریئر کا مشکل ترین بولر قرار دیا؟

ارفع فیروز
June 02, 2022
 

سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کو کیریئر کا سب سے مشکل بولر قرار دے دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے ڈیجیٹل شو میں بات کرتے ہوئے مہیلا جے وردھنےکا کہنا تھا کہ 'میں وسیم اکرم کو کیریئر کا سب سے مشکل بولر سمجھتا ہوں'۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے اپنے کیریئر کا  آغاز کیا تو وسیم اکرم شہرت کی بلندیوں پر تھے، ان کی بولنگ کا کسی  بیٹر کے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا تھا، ان کا  ایکشن بلے بازوں کو کسی بھی وقت شکست دینے کی صلاحیت رکھتا تھا۔

سابق سری لنکن کپتان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کیریئر میں 26 ہزار سے زائد رنز بنائے لیکن وسیم اکرم کے خلاف کھیلنا ہمیشہ مشکل رہا، وہ ایک کوالٹی بولر تھے جو دونوں اطراف سوئنگ کرنے کے اہل تھے۔