LIVE

ٹینس اسٹار مہک کی ثانیہ مرزا سے پاکستان ویمن ٹیم کی کوچنگ کی اپیل

عتیق الرحمٰن
June 06, 2022
 

ثانیہ مرزا جب پاکستان آئیں قومی کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیں تاکہ ہماری کھلاڑیوں کو ان کے تجربے سے سیکھنے کو ملے: مہک کھوکھر۔ فوٹو: فائل

پاکستان کی ویمن ٹینس اسٹار  مہک کھوکھر نے بھارتی ٹینس اسٹار  ثانیہ مرزا سے قومی ویمنز ٹیم کی کوچنگ کی اپیل کی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی ٹاپ ٹینس کھلاڑیوں میں شامل مہک کھوکھر نے بتایا کہ پاکستان کے فیڈ کپ سمیت انٹرنیشنل ایونٹس آنے والے ہیں اور بھارتی ٹینس اسٹار  ثانیہ مرزا اکثر پاکستان آتی رہتی ہیں۔

انہوں نے ثانیہ مرزا سے اپیل کی کہ وہ جب پاکستان آئیں تو وہ پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں اور انہیں ٹریننگ دیں تاکہ ہماری کھلاڑیوں کو ان کے تجربے سے سیکھنے کو ملے۔

انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ثانیہ مرزا کے شوہر شعیب ملک سے بھی اپیل کی کہ وہ بھابھی کو کہیں پاکستان آئیں اور  ہماری ویمن ٹینس کھلاڑیوں کا کھیل نکھارنے میں مدد کریں۔