LIVE

گوادر سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

طارق ابوالحسن
June 07, 2022
 

ائیر پورٹ سے ٹیک آف کے وقت طیارے کاٹائرپھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سےطیارہ جناح انٹرنیشنل پربحفاظت لینڈنگ کرنے میں کامیاب رہا/ فائل فوٹو

گوادر سے 60  مسافروں کو کراچی لانے والا پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

ائیر پورٹ سے ٹیک آف کے وقت طیارے کاٹائرپھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سےطیارہ جناح انٹرنیشنل پربحفاظت لینڈنگ کرنے  میں کامیاب رہا۔

گوادر  کےگراؤنڈ اسٹاف کی بروقت اطلاع  پر کراچی کنٹرول ٹاور نے کپتان کو صورتحال سےآگاہ کیا اور کراچی ائیرپورٹ  پر  ایمرجنسی  نافذ کردی۔