LIVE

بابر اعظم نے ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑ دیا

فیضان لاکھانی
June 08, 2022
 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سابق جنوبی افریقی بیٹر ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔—فوٹو: پی سی بی/ ہاشم آملہ فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان  بابر اعظم نے سابق جنوبی افریقی بیٹر ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بابر اعظم کیریئر کی ابتدائی 85 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے، اس سے  قبل ہاشم آملہ نے 85 اننگز میں 4312 رنز بنائے تھے۔

بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں اپنی اننگز کا 52 واں رن لے کر ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑا۔