LIVE

وفاقی کابینہ نے این اے 75 ڈسکہ میں انتخابی عملے کیخلاف کارروائیوں کی رپورٹ طلب کرلی

ایاز اکبر یوسف زئی
June 09, 2022
 

وفاقی کابینہ نے این اے 75 ڈسکہ میں انتخابی عملے کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ طلب کرلی۔—فوٹو: فائل

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے این اے 75 ڈسکہ میں انتخابی عملے کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے چیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو افسران کے خلاف کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اس کے علاوہ این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن انکوائری پر عملدرآمد کی رپورٹ بھی مانگی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے  ضلعی انتظامیہ،پولیس افسران اور پریذائڈنگ افسران کے خلاف کاروائی پر رپورٹ طلب کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا کہنا ہے کہ سیکرٹری کابینہ آئندہ اجلاس میں این اے 75 ڈسکہ پر رپورٹ پیش کریں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں خلاف ورزیوں پر افسران کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا تھا۔