LIVE

اس بار اچھا بجٹ آرہا ہے جس میں عوام کیلئے ریلیف ہے: چیئرمین ایف بی آر

ویب ڈیسک
June 09, 2022
 

آئندہ بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکسزکو کم کیا جائے گا اور جن ود ہولڈنگ ٹیکسز سے آمدن نہیں ہورہی انہیں ختم کیا جائےگا: ذرائع ایف بی آر/ فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہےکہ اس دفعہ بڑا اچھا بجٹ آرہا ہے جس میں عوام کے لیے ریلیف ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین عاصم احمد نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو اچھا بجٹ قرار دیا اور کہا کہ بجٹ میں عوام کے لیے ریلیف ہے۔

دوسری جانب ایف بی آر ذرائع کےمطابق آئندہ بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکسزکو کم کیا جائے گا اور جن ود ہولڈنگ ٹیکسز سے آمدن نہیں ہورہی انہیں ختم کیا جائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس برقرار رہیں گے اور  ودہولڈنگ ٹیکس کے ذریعے ڈاکیومینٹیشن جاری رہے گی۔