LIVE

وزیراعظم کا یاسمین راشد کیخلاف الزامات پر تشویش کا اظہار

ویب ڈیسک
June 10, 2022
 

 وزیراعظم نے اپنی تشویش سے پنجاب حکومت کو آگاہ کردیا، سلمان صوفی— فوٹو:فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف الزامات پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے اسٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنی تشویش سے پنجاب حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے  12 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں جن میں یاسمین راشد کا بھی نام ہے۔