LIVE

برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن اور رمیز راجہ کی قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات

سہیل عمران
June 14, 2022
 

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے رواں سال دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے اور ہم اس سیریز کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں: رمیز راجہ/ فوٹو پی سی بی

برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کی قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فوٹو: جیو نیوز

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے رواں سال دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے اور ہم اس سیریز  کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں۔

فوٹو: جیو نیوز

انہوں نے کہا کہ انگلش فینز اور کرکٹ ماہرین دونوں ٹیموں کے مابین سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے پاکستان آنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر  برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر کا کہنا تھا کہ کرکٹ ہمارے خون میں ہے، یہ کھیل دونوں ممالک کو جوڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان 75 سالہ دوستی کا بھی جشن منارہے ہیں۔