LIVE

سعودی عرب نے حج پر آنیوالی خواتین سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا

طارق ابوالحسن
June 15, 2022
 

سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رواں سال حج پر آنے والی خواتین سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔—فوٹو:فائل

سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رواں سال حج پر آنے والی خواتین سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

نئے حکم نامے میں سعودی عرب نے حج پر آنے والی خواتین کے لیے محرم کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئے حکم نامے میں 45 سال سے کم عمر خواتین کیلئے حج پر آنے کے لیے محرم لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حکم نامے پر عمل درآمد نہ کرنے پر 45 سال سے کم عمرخاتون کو محرم کے بغیر سعودی عرب پہنچنے پر فوری بے دخل کردیا جائے گا۔

اس کے علاوہ  نئے سفری ہدایت نامے پر عمل نہ کرنے والی ائیرلائن کو بھی سخت جرمانہ ہوگا۔

دنیا بھر کی ائیر لائنز کو سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔