دنیا
Time 30 مارچ ، 2022

خواتین کو بغیر محرم عمرے کی اجازت مل گئی

سعودی حکومت نے 18 سے 65 سالہ خواتین کو بغیر محرم عمرہ کی اجازت میں اس بات کی شرط رکھی ہے کہ ایسی خواتین کو گروپ کا حصہ رہنا ہوگا/ فوٹو عرب میڈیا
سعودی حکومت نے 18 سے 65 سالہ خواتین کو بغیر محرم عمرہ کی اجازت میں اس بات کی شرط رکھی ہے کہ ایسی خواتین کو گروپ کا حصہ رہنا ہوگا/ فوٹو عرب میڈیا

سعودی حکومت نے 18 سے 65 سال تک کی خواتین کو  مرد سرپرستوں ( محرم ) کے بغیر عمرے کی اجازت دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے 18 سے 65 سالہ خواتین کو بغیر محرم عمرہ  کی اجازت میں اس بات کی شرط رکھی ہے کہ ایسی خواتین کو گروپ کا حصہ رہنا ہوگا۔

اس حوالے سے سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہےکہ یہ فیصلہ ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے پیش کی جانے والی سماجی اصلاحات کا ایک حصہ ہے۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ ایسی خواتین کو عمرے کی اجازت دی گئی ہے جنہوں نے کورونا کے خلاف قوت مدافعت  کی ایک ڈوز لگوائی ہے اور وہ کسی بیماری میں مبتلا نہ ہوں۔

اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودیہ کے وہ شہری جو گزشتہ 5 سالوں سے حج نہیں کرسکے ہیں اس سال وہ حج کی رجسٹریشن کرواسکیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سعودیہ میں خواتین کو مرد سرپرستوں کے بغیر گاڑی  ڈرائیو کرنے اور بیرون ملک سفر کرنے کی بھی اجازت دی گئی تھی۔

مزید خبریں :