LIVE

جاپان اور سوئٹزرلینڈ نے پاکستان کے ذمے 19کروڑ ڈالرز سے زائد قرض کی واپسی معطل کردی

اشرف ملخم
June 15, 2022
 

پاکستان نے جی 20 کے تحت قرضوں کی معطلی کے معاہدے پردستخط کردیے ، اعلامیہ— فوٹو: پی آئی ڈی

جاپان اور سوئٹزرلینڈ نے پاکستان کے ذمے 19 کروڑ 74  لاکھ ڈالرز سے زائد قرض کی واپسی معطل کردی۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان نے جی 20 کے تحت قرضوں کی معطلی کے معاہدے پردستخط کردیے  ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 191.60 ملین ڈالرز جنوری سے جون 2021 کی مدت کے دوران جاپان انٹرنیشنل کوپریشن ایجنسی (جائیکا) کو واجب الادا تھے جبکہ جولائی سے دسمبر 2021 کے دوران سوئس حکومت کو 5.89 ملین ڈالرواجب الادا تھے۔

اعلامیے کے مطابق رقم اب ایک سال رعایتی مدت کے ساتھ 6 سال میں نیم سالانہ قسطوں میں ادا کی جائے گی۔